کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس ایسوسی ایشن کے چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا

کراچی کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کاایک اجلاس ایسوسی ایشن کے چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آج کے اجلاس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹائون (ایس ،ایم ،بی، بی، ٹی ) پروجیکٹ میں کنٹریکٹرز کو درپیش مشکلات کی شکایات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پرجیکٹ میں مشیر تعمیرات (کنسلٹینٹ )کی جانب سے عام کنٹریکٹرز کو بے جا پریشان کیا جا رہا ہے۔

جس میں مارکیٹ کے مطابق ریٹ نہیں دئیے جارہے ہیں جسکی وجہ سے کام کے معیار کی بہتری کس طرح ممکن ہے۔ لہذا کام کے معیار کو بہتر رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ مارکیٹ ریٹ سے مطابق ریٹس دئیے جائیں۔ جبکہ دوسری جانب من پسند کنٹریکٹرز کو طلب کردہ ان ہی کے ریٹس کو منظور کرلیا جاتا ہے۔ اور دوسری طرف جاری کردہ بی ،او، کیو، میں فراہم کردہ ڈرا ئینگ کو ورک آرڈرز کے اجراء کے بعد تبدیل کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کنٹریکٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس طرح مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

دوسری بات اس پروجیکٹ میں طلب کردہ بعض ٹینڈرز کو تا حال منظور نہیں کیا جارہا اس تاخیز سے تعمیراتی میٹریل کی روز بروز قیمتوں میں اضافے سے کنٹریکٹرز کو نقصان پہنچانے کی شازش قرار دیا ہے، تیسری بات یہ کہ جو انتہائی اہم ہے کہ اس پرجیکٹ کے کنٹریکٹرز کو کئی ماہ سے ان کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں ہوپارہیں اس ادارے میں کنٹریکٹرز سے امتیازی سلوک کیا
جا رہا ہے جو کہ تشویش ناک ہے ۔ان معملات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشیر تعمیرات (کنسلٹینٹ ) کو استعمال کرکے کرپشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ان تعمیراتی کاموں کے لئے ادراے کے پاس مکمل ہنر مند عملہ موجود ہے۔

ایسے میں کاموں کی نگرانی کے لئے مشیر تعمیرات (کنسلٹینٹ ) کی خدمات حاصل کرنا غیر ضروری ہے اور ادارے کے پبلک فنڈ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے اور ترقیاتی کاموں میں تاخیز کا سبب ہیں ۔مزید یہ کہ اس ادارے میں افسران تین سال سے زیادہ عرصہ سے تعینات ہیں ان افسران و عملے نے زیادہ عرصہ تک ایک ہی جگہ رہنے سے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اس جارہ داری ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائے۔

جس پر کنٹریکٹرز کو شدید تحفظات ہیں اور کنٹریکٹرز شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس موقع پر اجلاس میں ایسو سی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالسعید قائم خانی نے کنٹریکٹرز کو درپیش ان مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا ایک وفد ڈی جی ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹائون (ایس ،ایم ،بی، بی، ٹی ) پروجیکٹ جناب آغا مسعود عباس سے ملاقات کر کے کنٹریکٹرز کے مسائل سے آگاہ کر ئے گا ۔ اور مشیر تعمیرات (کنسلٹینٹ ) کے خدمات کو واپس کرنے کی درخواست کرئے گا۔ تاکہ ادارے کو بے جا مالی بوجھ سے نجات دلائی جاسکے۔