کراچی میں کورونا کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد تک پہنچ گئی

Karachi Corona Cases

Karachi Corona Cases

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر قائد میں گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈکی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 7 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 کیسز مثبت آئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 35 فیصد سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 11 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے علاقوں میں ان ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔