کراچی : روئی کے گودام میں آگ، لاکھوں روپے کا نقصان

karachi Fire

karachi Fire

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ویسٹ وہارف کے علاقے میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کا نقصا ن ہوا،آگ پر قابو پا لیا گیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ملحقہ روئی کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے چودہ سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ان میں کے پی ٹی کے دو فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل بھی شامل تھے۔تیز ہوا کے باعث آگ نے ملحقہ گوداموں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس پر انتظامیہ نے قریبی علاقہ بھی خالی کرا لیا۔آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔آتشزدگی سے لاکھوں روپے کی روئی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔