شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام NA-256کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے اقبال محمد علی خان،ارتضی فاروقی اور نشاط ضیاء قادری کا خطاب

کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے پاس ایسا ویژن اور ایسی ٹیم موجود ہے جو ملک سے لوڈ شیڈنگ سمیت تمام بحرانوں کا خاتمہ یقینی بنا سکتی ہے اور انشا اللہ ہمارا عزم ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کے مظلوم عوام کو اُن کے حقوق دلا کر عوام کو مکمل بااختیار بنائیں گے۔

ایم کیو ایم کا پیغام آج ملک کے طول وعرض میں تیزی کے ساتھ پھیل چکا ہے اور 11مئی کو عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر اکر ملک سے دہشت گردی ،بھوک و افلاس کے خاتمے کے حق میں فیصلہ دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاعوامی اجتماع سے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-119ارتضی فاروقی ،حلقہ PS-120کے نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ تنظیمی کمیٹی ،شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے۔

حق پرست اُمیدواروں کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع میں علاقہ عمائدین ،علماء اکرام ،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہنی رہنمائوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا گلدستہ ہے اس میں ہر زبان ،ہر فرقے اور مذہب کے لوگ شامل ہیں آج کراچی سے کشمیر تک ملک کا متوسط طبقہ حق پرست کے پرچم تلے متحد ہوچکا ہے اور انشا اللہ عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے اپنے اختیارات حاصل کرلینگے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی حلقہ PS-119ارتضی فاروقی نے کہاکہ 11مئی حق پرستوں کے فتح کا دن ہوگا عوام ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی اور اپنے مسائل کے حل کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کو کامیاب کرائی 11مئی کو پتنگ پر مہر لگا کر عوامی دشمن قوتوں کو یہ پیغام دے دیں کہ پاکستان کے عوامی متحدہوچکے ہیں اور اب کسی جابر ،ظالم اورجاگیر دار کو عوام کے حقوق غضب نہیں کرنے دینگے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی خدمت ہمارا شعار کل بھی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام دشمن قوتوں نے ایم کیو ایم کی راہ میں روڑے اٹکا کر ہمیشہ ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی ہے جس میں ہمیشہ انہیں ناکامی کا سامنا ہوا اور انشا اللہ عوامی طاقت اور قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی قیادت میں عوام دشمنوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کو ترقی اور عوامی خوشحالی کے جانب گامزن کرنے کے ساتھ پاکستان سے دہشت گردی ،مذہبی انتہاپسندی کے خاتمے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوامی بااختیاری اور ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔