زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاستدانوں کی دھوپ دوڑ جاری

Karachi Politicians

Karachi Politicians

کراچی(جیوڈیسک)کراچی زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلیے سیاستدانوں کی دھوپ دوڑ جاری ہے ، آج بھی سیاسی قائدین مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ان کی انتخابی مہم شکرگڑھ، ظفروال ، پسرور، نارووال میں جاری رہے گی ۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا پڑاو آج سندھ میں ہوگا، وہ آج شام ٹھٹھہ میں جلسہ کریں گے۔ ن لیگ کی مہم کیلیے سرگرم مریم نواز جامعہ اشرفیہ جائیں گی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لال قلعہ گراونڈ عزیز آباد میں جلسہ ہوگا جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے ۔جماعت اسلامی کے امیر منور حسن پشاور میں ہوں گے، مرکز اسلامی سے نکلنے والی ریلی کی قیادت کریں گے جو بڈھ بیر جائے گی اور پھر جلسہ ہوگا۔