الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا،فخر الدین جی ابراہیم صدارت کریں گے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال،بیلٹ پیپر کی چھپائی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ابراہیم کریں گے۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال،بیلٹ پیپر کی چھپائی اور ترسیل سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جبکہ اجلاس کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔