کراچی: مختلف واقعات و حادثات میں 5 افراد ہلاک، دوزخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ سی آئی ڈی پولیس مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے رات گئے تین ہٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلیئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ماڑی پور قبرستان کے قریب سی آئی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

انچارج سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف تین نائن ایم ایم پستول اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔ محمود آباد کیعلاقے چنیسر گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔