وزیراعظم نواز شریف آج صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے

Nawaz Sharif - Asif Ali Zardari

Nawaz Sharif – Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف آج صدرآصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم صدر کو کراچی میں امن وامان سے متعلق کیے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم نواز شریف صدر زرداری سے ملاقات کے لیے ایوان صدر جائیں گے۔

وزیراعظم صدر کو کراچی میں امن وامان پر کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ ملاقات میں کراچی امن وامان کے لیے ناگزیر قانون سازی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔صدر وزیراعظم ملاقات میں چیئرمین نیب کے تقرری کے معاملے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔