کراچی : دوران زچگی خاتون اور بچے کا انتقال، لواحقین کا احتجاج

Family Protests

Family Protests

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون اور بچے کے انتقال پر لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ثنا نامی خاتون کی موت ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوئی۔

خاتون کے انتقال پر اس کے اہل خانہ اور رشتے داروں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیام، اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہوگئے۔ کئی گھنٹے احتجاج کے بعد لواحقین لاش لے کر روانہ ہوگئے۔