کراچی : بجلی کی ٹوٹی تار سے کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پیپلز کالونی کے قریب بجلی کی ٹو ٹی تار سے کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق کل رات سے بجلی کی تاریں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

آج صبح گلی سے گزرنے والا ایک شخص بجلی کی ٹوٹی تار سے ٹکرا گیا جسے بچانے کی کوشش میں اس کا ساتھی بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا، مرنے والوں کی شناخت اکرم اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔