کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔

ملیر 15 کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ماڑی پور میں ٹرک اڈے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ لیاری میں رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا کہا۔ تاہم موٹرسائیکل سوار نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سیملزم زخمی ہو گیا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مبینہ ٹان میں پولیس نے قتل، اقدام قتل اور پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث ملزم محمد علی عرف کریکر کو گرفتار کر لیا۔