چین : کوئلے کی کان میں حادثہ، 21 کان کن ہلاک

China Coal Mining

China Coal Mining

بیجنگ : (جیوڈیسک)صوبہ گوئزہو میں مچنگ کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے بعد چار دوسرے افراد لاپتہ ہوگئے،انہوں نے مزید کہا کہ 58 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے دنیا بھر میں چین کی کانیں ہلاکت خیز کانوں میں شمار ہوتی ہیں۔ مالکان کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں 2011 کے دوران کوئلے کی کانوں کے حادثات میں 1973 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 19 فیصد کم ہے۔ مزدوروں کے حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ درحقیقت ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ سزا اور اقتصادی نقصانات سے بچنے کے لئے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم بتائی جاتی ہے۔ چین کوئلے کا دنیا کا سب سے بڑا صارف ملک ہے، جس کا اپنی توانائی کی ضروریات کے 70 فیصد کا انحصار فاضل مواد پر ہے۔