کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار میں ملوث آٹھ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے۔ پرانا حاجی کیمپ کے علاقے میں ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

شاہ فیصل تین نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ پاک کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مواچھ گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار میں ملوث آٹھ ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، دو رائفل ایک ایم پی فائیو گن، آٹھ ٹی ٹی پستول، پندرہ بال بم، ایک دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کر لیں، بغدادی کے علاقے سیفی میں پولیس نے چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔