کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آئل ریفائنری کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،اس کے علاوہ گنا منڈی کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔