پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا

Punjab University

Punjab University

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بی ایس سی کی تینوں پوزیشنیں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات لے گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے بی اے بی ایس سی کے امتحان میں طالبات ایک بار پھر بازی لے گئیں اور بی ایس سی کی تینوں طالبات کا تعلق پنجاب گروپ آف کالجز سے ہے۔

گوجرانوالہ کی صدف نے سات سو چھ نمبر حاصل کر کے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن لی۔ سعدیہ نواز نے چھ سو ننانوے نمبر لے کر بی ایس سی میں دوسری پوزیشن لی، بی ایس سی میں تیسری پوزیشن گلفام شہزادی نے چھ سو چوراسی نمبر لے کر حاصل کی۔ بی اے میں پہلی پوزیشن ماریہ نواز نے چھ سو انہتر نمبر لے کر حاصل کی، بی اے کے فہد ارشد چھ سو چھیاسٹھ نمبر لے کر دوسری پوزیشن پر رہے۔

بی اے میں تیسری پوزیشن چاند حیات نے چھ سو چوسٹھ نمبر لے کر حاصل کی۔ بی اے بی ایس سی کا امتحان دینے والے کل طلبا کی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار آٹھ سو اسی تھی جبکہ پچاس ہزار دو سو اکاسی طلبا نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب سینتیس فیصد رہا۔