کراچی: فائرنگ کے واقعات میں (ن) لیگ رہنما سمیت 4 جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لانڈھی منزل پمپ کے قریب سے نوجوان وسیم کی لاش ملی ہے۔

کورنگی کھڈی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی کالونی کے صدر عبدالحمید جاں بحق ہو گئے۔

مقتول گھر سے الیکشن فارم جمع کرانے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ناظم آباد پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے نور غازی خان جاں بحق ہو گیا۔

ابراہیم حیدری میں رفیق نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز اور قتل میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں نے ناگن چورنگی کے قریب دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔