کراچی: فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آ گئی ہے۔ ٹارگٹ کلرز قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سائٹ ایریا میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

دہشت گردوں نے شفیق موڑ کے قریب پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار کانسٹبل جاوید اور کانسٹیبل آصف جاں بحق جبکہ دو اہلکار سلیم اور اشفاق سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی جنہوں نے دو اطراف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔

دوسری جانب کارساز علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار نوجوان سجاد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر گاڑی چھیننے کی کوشش میں کیپٹن احتشام زخمی ہو گیا۔

زخمی فوجی افسر کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ گلستان جوہر کے علاقے میں ڈکتیی مزاحمت پر پی ٹی سی ایل کے سابق ڈائریکٹر سید وصی حیدر زخمی ہو گئے۔