کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت تین زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ سپر مارکیٹ کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار محمد آصف زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

نیو کراچی اشرف گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انیس سالہ اسماعیل اور بلدیہ ٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ نعیم زخمی ہو گیا۔ دونوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔