کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات، 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ بچے سمیت چار افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ کراچی اورنگی ٹان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شیر شاہ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

میراں ناکہ کے قریب لیاری ندی سے بھی بارہ سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ محمود آباد اور منظور کالونی کے قریب سے بھی دو لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جمال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ دوسری جانب بلدیہ کے سیکٹر آٹھ اے سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔