کراچی : کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد جانے والی سٹرک زیرِ آب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد جانے والی سٹرک دو روز سے زیر آب ہے۔ جبکہ سٹرک سے گزرنے والے پانی کے ریلوں نے سٹرک کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ کراچی میں ہفتے کو ہونے والی بارش کے بعد سے ملیر ندی اور لیاری ندی میں شدید طغیانی آئی، جس کے بعد سے کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد جانے والی سٹرک دو روز سے زیر آب ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔

لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی کے تیز بہاو نے سڑک کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور جا بجا گڑھے پڑ گئے ہیں۔ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کا عملہ صورت حال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے جبکہ ٹریفک پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی اسٹینڈ بائی ہے۔