کراچی : فائرنگ و تشدد کے واقعات میں 5 افراد ہلاک

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی شہر میں 3 گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔لیاری دھوبی گھاٹ سے2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ریسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق میوہ شاہ قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔خدا کی بستی اور اورنگی ٹاون میں بھی 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ اس طرح روشنیوں کے شہر کراچی میں محض چند گھنٹوں میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔