کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 6 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے کٹی پہاڑی گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ گلستان جوہر میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ ٹان کے علاقے سے دو ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دستگیر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گرومندر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ اورنگی پاکستان بازار کے علاقے حوا گوٹھ سے بھی ایک لاش ملی ہے۔

کراچی کے علاقے پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے اس کے ساتھی اظہر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹان میں میٹرو سینما کے قریب پولیس وین پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔