کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان نمبر 2 میں کچرا کنڈی سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جبکہ گرومندر کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرومندر کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

مقتول پولیس اہلکار فیروزہ آباد تھانے میں تعینات اور پٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا،جاں بحق ہو نے والا پولیس اہلکار گھر سے ڈیوٹی کے لئے جارہا تھا کہ راستے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا گیا،جبکہ بلدیہ ٹاون نمبر 2 میں کچرا کونڈی سے 2 نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، دونوں افراد کو اغوا کر نے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطہ کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔