کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک) میں مختلف پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب رینجرز نے رنچھوڑ لائن میں چھاپہ مار کر6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں ماڑی پور روڈ پر رات گئے ایک شخص کی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دونوں مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب رات رنچھوڑ لائن کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جنھیں نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔