کراچی : فرنیچر کی دکان پر دستی بموں سے حملہ، 2 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں کریم آباد پل کے قریب فرنیچر کی دکان پر دستی بموں سے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈکیتی اور فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد قتل کر دیئے گئے۔ کراچی کراچی کے علاقے کریم آباد پل کے قریب فرنیچر کی دکان پر موٹرسائیکل سوار ملزم دو دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

دھماکوں سے دو دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چھرے لگنے سے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔ پولیس حکام نے واقعہ کو بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ قرار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت دکان بند تھی اس لئے زیادہ نقصان نہیں ہوا