کراچی گرلز ٹیم کے ٹرائلز 7 مارچ کو عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہونگے

Karachi Basketball Association

Karachi Basketball Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق قومی گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ2020ء کے لئے کراچی ٹیم کے ٹرائلز مورخہ 7مارچ2020ء بروز ہفتہ شام 4بجے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقد ہونگے۔ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر زعیمہ خاتون کو اپنے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ یا “ب”فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ رپورٹ کریں۔

دریں اثناء کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کیب ایک وفد نے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کی انتظامیہ سے ملاقات کی اس موقع پر زاہد ملک ،زعیمہ خاتون ،اور افشین اختر بھی موجود تھیں وفد نے PACCکی فاریہ کو کراچی میں باسکٹ خصوصاً گرلز سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا اس پر محترمہ فاریہ نے PACCکی انتظامیہ کی جانب سے گرلز سرگرمیوں کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔