کراچی: گور ومندر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی گور ومندر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا، فائرنگ سے 3 ایدھی ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔ کراچی جمشید کواٹر گرومندر کے قریب ڈاکوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 3 ایدھی ایمبولینس کو نقصان پہنچا۔ ایدھی ایمبولینس اپنے بوتھ پر موجود تھیں۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان متعدد ورداتوں میں ملوث ہے۔