کراچی : گلبرگ میں کیفے پیالہ کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گلبرگ میں کیفے پیالہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گلبرگ کے علاقے میں کیفے پیالہ کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے اور مرنے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔