کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مبینہ ٹارگیٹ کلر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جو ہرمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر ندیم بہاری کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق ٹارگٹ کلر قتل کی8 مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، گرفتار ملزم نے مخالف تنظیم کے کارکنوں کو قتل کر نے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا سرگرم کارکن ہے۔