کراچی : پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون سیکٹر 4 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ میٹھادر کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پو لیس کے مطابق میٹھادرکے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

لاش کو سول ھسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ بلدیہ ٹاون کے سیکٹر 4 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 32 سالہ رضا خان کے نام سے ہوئی ہے۔