لاہور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور اور اس کے گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور اور اس کے گردونواح میں علی الصبح سے ہی گہرے بادل چھا گئے اور تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے نا صرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا بلکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق شہر میں تیز ہواوں اور بارش کے ساتھ اکا دکا درخت گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم کو جانی نقسان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر اور اس کے گردونواح میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔