سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے آٹھ مزید وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری آج شام گورنر ہاوس میں ہو گی۔

جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نئے وزرا سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق متوقع وزرا میں اقلیتی نشستوں پر منتخب مکیش کمار چالہ اور گیان چند جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب روبینہ قائم خانی شامل ہیں۔

دیگر وزرا میں حیدر آباد سے جام خان شورو، گھوٹکی سے جام مہتاب ڈہر، عمر کوٹ سے علی مردان شاہ، تھر پارکر سے دوست محمد راہموں اور نوشہرفیروز کے سید مراد علی شاہ شامل ہیں۔