کور کمانڈرز اجلاس، ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

General Ashfaq Parvez Kayani

General Ashfaq Parvez Kayani

راولپنڈی(جیوڈیسک) کور کمانڈرز اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور امریکہ طالبان کے درمیان مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔ راولپنڈی کور کمانڈرز کا اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اور فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف حکومت کی نیشنل سکیورٹی پالیسی میں فوج کی جانب سے تجاویز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔