کراچی : گلشن بونیر سے بلوے کے 18 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi Police

Karachi Police

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں کاروائی کے دوران بلوے کی مختلف وارداتوں میں ملوث اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب رینجرز نے ایک چھاپے میں دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔کراچی کے علاقے پیرآباد میں رات گئے پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر تین منشیات فروش گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی۔

دوسری جانب قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس نے اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جلا گھرا، توڑ پھوڑ اور بلوے کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، ایک رائفل اور پینسٹھ کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مارکر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ زیر حراست ایک ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا۔ ملزمان سیحالیہ دہشت گردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔