پشاور: فیصل کالونی سے دو مشتبہ افراد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے فیصل کالونی سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل صاحبزادہ سجاد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں ناکے پر دو مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

انہو ں نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جنھیں فیصل کالونی کے مقام پر حراست میں لیا گیا۔ سجاد خان کے مطابق حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔