پاپوا گنی : بس گہری کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک

Papua Guinea

Papua Guinea

پاپوا گنی(جیوڈیسک)پاپوا گنی کے مغربی پہاڑی علاقے میں ایک بس چوٹی سے ایک گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات گزشتہ روز ایک اطلاع میں بتائی گئی ہے۔ قومی اخبار جس نے مانٹ ہیگن پرونشل ہسپتال کے باہر رکھی ہوئی لاشوں کی تصاویر شائع کی ہیں کہا کہ بس میں سوار دیگر افراد حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

جریدہ کے مطابق 17 مرد ، چھ خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی اس وقت ہلاک ہو گئے جب یہ بس چوٹی سے پچاس میٹر (107فٹ) نیچے لڑھک گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بدقسمت بس ایک مردہ قبائلی رہنما کا تابوت لینے کے لئے بائر سے مونٹ ہیگن جا رہی تھی۔

کوئیرانی نے کہا کہ اس نے متذکرہ بس پر سوار ہونا تھا لیکن اس نے آخری لمحے پر اس کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔ اس نے جریدہ کو بتایا کہ ہلاک ہونیوالے میرے اپیکا قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ ہمارا قبائل کے افراد کے ایک ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔ہم سب ایک تابوت لانے کے لئے شہر جارہے تھے اور ہمیں نہیں پتہ کہ ہمارے ساتھ یہ واقعہ پیش آئے گا۔