کراچی : گلشن اقبال سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹاگرفتار

Gulshan-E-Iqbal Karachi

Gulshan-E-Iqbal Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے گلشن اقبال میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور ملزم اکرام اور اس کے بیٹے عمیر اکرام کو گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں باپ بیٹے کے نام ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل تھے۔ دونوں پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو باہر بھیجنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹور چکے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک لے جا بھی چکے ہیں۔