کراچی: بلدیہ ٹاون پولیس کی کارروائی 9 جرائم پیشہ افراد گرفتار

Baldia Town Karachi

Baldia Town Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں یوسف گوٹھ اور داود گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے 9 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی بلدیہ ٹاون شاہجہاں شاہ کے مطابق یوسف گوٹھ اور داود گوٹھ میں کارروائی کرکے9 افراد کو گرفتار کی گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور پانچ ٹی ٹی پسٹل بر آمد کرلی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سعید آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔