کراچی کے علاقے گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں 200 مستحق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ رقوم سے محروم ہیں

کراچی : کراچی کے علاقے گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں 200 مستحق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ رقوم سے محروم ہیں ، مستحق خواتین کے مطابق رقم ادائیگی کی ذمہ داری نادرہ ای سہولت مرکز گلشن حدید کے پاس کے جس کے انچاج صدیقی صاحب ہیں جو کہ اکائونٹ میں 6 لاکھ روپے آنے کے باوجود نا معلوم کیوں ادائیگی سے گریزاں ہیں۔

ان خواتین کے مطابق اس سلسلے میں جب ہم نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ای سہولت مرکز گلش حدید کو جاری کردیئے گئے ہیں مگر مذکورہ مرکز کے انچارج ادائیگی کرنے کے بجائے دو ماہ کا وقت دے رہے ہیں۔

بعد ازاں جب انچارج ای سہولت گلشن حدید سے اُن کے موبائل نمبر0333-2433119 پر رابطہ کیا گیا تو وہ مسلسل بند ملا ، متاثرہ خواتین نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی سربراہ نادرہ سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کرتے ہوئے ہماری داد رسی کریں۔