کراچی : گلشن اقبال 13ڈی میں ڈکیتی کی واردات ناکام،5 ڈاکو گرفتار

karachi Robbery

karachi Robbery

کراچی(جیوڈیسک)گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں پولیس نے مقابلے کے بعد گھر میں ڈکیتی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی گلشن قیصرعلی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5 ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی۔

اہل خانہ کی جانب سے بروقت اطلاع دینے پر پولیس پہنچ گئی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے گاڑی، 5 ٹی ٹی پستول، نقدی اور زیورات برآمد ہوئے۔