سبی : امیدوار کے قافلے پر حملہ، ایک جاں بحق، 2 حملہ آور ہلاک

Sibi

Sibi

سبی(جیوڈیسک)سبی میں آزاد امیدوار سرفراز ڈومکی کے قافلے پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ حلقہ پی بی اکیس سے آزاد امیدوار سرفراز ڈومکی اور این اے دو سو پینسٹھ سے امیدوار میر دوستین خان ڈومکی اپنے قافلے کے ہمراہ الیکشن مہم پر تھے کہ کڑک روڈ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں سرفراز ڈومکی کا گن مین عبدالکریم جاں بحق ہو گیا۔ محافظوں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملہ آوروں کی جانب قافلے کے راستے میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔