کراچی: صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی

Load shedding

Load shedding

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ای ایس سی اور سوئی سدرن کے درمیان معاملات طے پا گئے، گورنر سندھ کی ہدایت پر کے ای ایس سی نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا، صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔کراچی کے رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے ای ایس سی اور سوئی سدرن حکام کو گرنر ہاس طلب کیا۔

گورنر ہاوس کراچی میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں دونوں اداروں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کے ای ایس سی اور سوئی سدرن کے درمیان واجبات کی ادائیگی اور گیس کی فراہمی کا شیڈول طے پا گیا جس کے بعد شہر میں اضافی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی اور پرانا شیڈول بحال ہو گیا جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔