کراچی میں فائرنگ، دو بچے جاں بحق، والد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پرفائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ پر پیش آیا۔

جس میں دو بچے جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا۔ایم ایل او سول اسپتال کے مطابق زخمی شخص کی شناخت ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کے نام سے ہوئی ہے۔