کراچی: جے یو آئی کا حب ریور روڈ پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری

Azadi March

Azadi March

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں جے یو آئی کا حب ریور روڈ پر چوتھے روز دھرنا جاری ہے، رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک حب ریور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا، صبح قائدین کی ہدایت پر شرکا حب ریور روڈ پر جمع ہونا شروع ہو گئے جس کے بعد حب ریور روڈ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

کراچی کے علاوہ نوشہرہ میں حکیم آباد جی ٹی روڈ پر جے یو آئی ف کا پلان بی کے تحت دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، دھرنے میں شرکت کے لیے جے یو آئی ف کے کارکن کی آمد جاری ہے، کارکنوں نے حکیم آباد کے قریب قومی شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ہے، دھرنے کی شرکاء میں پہلے دن کی بہ نسبت کافی کمی دکھائی دے رہی ہے۔

ضلی ترجمان جمیعت علماء کا کہنا ہے کہ آج مردان، چارسدہ اور صوابی سے کارکنان دھرنے میں شرکت کے لئے آئینگے، روڈ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں اور مقامی افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔

چمن میں حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے پلان بی کے تحت قومی شاہراہ بند کر دی گئی، پشتونخوا میپ اورجمیعت علماء اسلام کے کارکنوں نے ژڑہ بند کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو بند کر دیا، شاہراہ کی بندش سے افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ معطل ہو کررہ گئی۔

بنوں لنک روڈ، انڈس ہائی وے بھی جے یوآئی کے کارکنوں کے دھرنے کے سبب بند ہے، بنوں لنک روڈ چوک انڈس ہائی وے سے جانے والے راستے رات کو کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دیئے گئے۔