بھلوال : بس اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Khushab

Khushab

بھلوال(جیوڈیسک) اجنالہ کے قر یب بس اور ٹریلر آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافربس راجن پورسے بھیرہ جارہی تھی۔