سوئی : کراچی جانے والی گیس پائپ لائن تباہ ، گیس کی فراہمی متاثر

Qutta

Qutta

سوئی(جیوڈیسک)سوئی کے علاقے گوپٹ میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکا سے اڑا دی۔18 انچ قطر کی پائپ لائن اڑنے سے کراچی کو سوئی گیس کی فراہمی جزوی طور پرمتاثر ہوگئی۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سوئی کے علاقے گو پٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کردیا۔

جس کی وجہ سے اس پائپ لائن سے کراچی کو سوئی گیس کی فراہمی بند ہوگئی ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق سوئی میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو گزشتہ 10 دن میں تیسری مرتبہ تباہ کیاگیا ہے۔

اسی گیس پائپ لائن کو اس سے قبل 16 اور 22 مارچ کو بھی دھماکے سے تباہ کی گئی تھی،سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لیے کوشش کررہے ہیں، سیکیورٹی ایجنسیوں کے جانب سے علاقے کو کلیئر قرار دینے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔