کراچی : لیاری اور مچھر کالونی میں رینجرز کے چھاپے،کئی افراد زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)لیاری اور مچھر کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق ماڑی پور روڈ سے متصل مچھر کالونی کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی،جس کے دوران کچھ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے نیاآباد ، دریا آباد اور میمن سوسائٹی میں بھی رینجرز نے مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار رکاروائی کی،جس کے دوران ایک مطلوب ملزم سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا،لیکن ابھی تک رینجرز ترجمان کی جانب سے گرفتاری سے متعلق میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔