کراچی : جسٹس مقبول باقر حملہ کیس، 2 ملزم ریمانڈ پر جیل منتقل

Maqbool Baqir Attack

Maqbool Baqir Attack

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملے کے دو ملزموں کو نو اگست تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے سنیئر جج جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملے کے ملزمان معصوم بلا عرف ابوبکر اور محمد معاویہ کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔

پولیس ملزموں کو چہروں پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں لے کر گئی۔ جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ وقوعہ کو ایک ماہ ہو گیا ہے۔ تفتیش کب مکمل ہو گی۔ عدالت کے سوال پر ملزم معاویہ نے بتایا کہ پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس کا ایک بازو بھی اتر گیا تھا۔ ملزم معاویہ نے جج کو اپنے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائے۔ عدالت نے جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملے کے دونوں ملزموں کو نو اگست تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔