کراچی : کھارادر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کھارادار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے میں نیو میمن مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے2 افراد کو قتل کردیا۔

جبکہ فائرنگ سے3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔