کراچی : لیاری میں فائرنگ ، ارشد پپو بھائی سمیت ہلاک، ساتھی بھی مارا گیا

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں لیاری کے علاقے بروہی چوک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیاری گینگ وار کا اہم کردار ارشد پپو اور اس کابھائی عرفات ہلاک ہو گئے، جبکہ ارشد پپو کا اہم ساتھی جمعہ شیراعرف شیرا پٹھان بھی آدم خان روڈ پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے مارا گیا۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بروہی چوک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہو نے والے افراد کی شناخت لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو اور ان کے بھائی عرفات کے نام سے ہوئی ہے ، ارشد پپو 50 سے زائد قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ ملزم پر ماڑی پور روڈ، منگھو پیر اور بلدیہ ٹان کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم متعدد بار جیل بھی جا چکا تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اب تک اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

جبکہ ارشد پپو کے ساتھی جمعہ شیرا عرف شیرا پٹھان کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارشد پپو اور اس کے بھائی عرفات کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ گھروں سے باہر آگیا اور گینگ وار کے اہم کارندے ارشد پپو اور اس کے بھائی عرفات کی لاشوں کو اٹھانے نہیں دے رہے۔

ذرائع کے مطابق ارشد پپو اور عرفات کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ان کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے، تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔